مقروض

پاکستان کا ہر شہری 2لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض

ویب ڈیسک: اقتصادی سروے کے مطابق ملک پر مجموعی قرض 67ہزار 525ارب روپے تک پہنچ گیا جس سے ہر شہری 2لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا ہے ۔
اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک پر بیرونی قرض 24093 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مقامی قرض 43ہزار 432 ارب روپے ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق ملک کا مجموعی قرض جی ڈی پی کا 74.8 فیصد ہے، ملک کے کل بیرونی قرضے جی ڈی پی کا 28.6 فیصد ہیں، ملک کا مقامی قرضہ جی ڈی پی کا 46.2 فیصد ہے-

مزید پڑھیں:  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے ،وزیراعظم