ٹی 20ورلڈکپ

ٹی 20ورلڈکپ: کینیڈا نے پاکستان کو 107رنز کا ہدف دیدیا

ویب ڈیسک: امریکہ میں جاری ٹی 20ورلڈکپ میں کینیڈا نے پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔
نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
کینیڈا نے مقررہ 20 اوور میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے،ارون جانسن نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آج پاکستان ٹیم میں افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، فخرزمان، عثمان خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد عامر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کرم ، قبائل کے مابین شدید فائرنگ، ایک شخص جاں‌ بحق،37 زخمی