پیپلز پارٹی

وفاقی بجٹ:پیپلز پارٹی کا اعتماد میں نہ لینے پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے معاملے پر اعتماد میں نہ لینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پیپلز پارٹی نے بجٹ سے متعلق اعتماد میں نہ لینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔
پیپلز پارٹی نے بجٹ تجاویز پر کمیٹی کو حکومت سے رابطے کے لیے کل تک کی مہلت دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل ڈھائی بجے دوبارہ طلب کرلیا۔
اراکین نے اجلاس میں شکوہ کیا کہ مسلم لیگ ن نے بجٹ بنانے پر اعتماد میں نہیں لیا۔
اسمبلی کے منتخب اراکین نے رائے دی اور مطالبہ کیا کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔
پیپلزپارٹی نے واضح کیا کہ جمہوریت کی خاطر وفاق میں ن لیگ کا ساتھ دے رہے ہیں مگر عوام کے مفادات پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے وعدہ پورا نہیں کیا۔
اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے ہمارے علم میں حکومت کوئی بات نہیں لائی اور نہ ہی ہمیں اس کے بارے میں کچھ پتہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ارشد شریف قتل: نواز شریف و دیگر کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش ختم