پاکستان کی پہلی کامیابی

ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی،کینیڈا کو 7وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی ،کینیڈا کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ۔
امریکہ میں جاری ٹی 20ورلڈکپ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ۔
میں پاکستان نے 107رنز کا ہدف 18ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،محمد رضوان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کپتان بابر اعظم 33، صائم ایوب 6 اور فخر زمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،عثمان خان 2رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کینیڈا کی جانب سے ڈِلن ہیلیگر نے 2 وکٹیں جبکہ جیرمی گورڈن نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔
کینیڈا کی جانب سے ایرون جانسن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعد بن ظفر 10، نونیت دھلیوال 4، پراگت سنگھ اور شریاس مووا 2، 2، نکلس کرٹن 1 اور رووندرپال سنگھ 0 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدارتی الیکشن :باراک اوباما نے کملا ہیرس کی حمایت کردی