ضم اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی قائم

ویب ڈیسک: ضم اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں 11 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی۔
اس حوالے سے جاری ہونیوالے اعلامیے میں سٹیئرنگ کمیٹی کی ذمہ داریوں کا تعین کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کمیٹی بجٹ اور پی ایس ڈی پی سے متعلق اقدامات اور اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، وزیر قانون آفتاب عالم، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  عراق سے اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ،2فوجی ہلاک،24زخمی