غیر قانونی مویشی منڈیاں

پشاور میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد

ویب ڈیسک: پشاور میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق جگہ جگہ سڑکوں اور گلیوں میں مویشی منڈیاں لگانے سے عوام کو مشکلات اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے ۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے مویشی منڈیاں ٹی ایم ایز کی اجازت سے قائم کی جائیں گی جبکہ تمام غیر قانونی مویشی منڈیوں پر پابندی ہوگی۔
حکم نامے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن188 PPC کے تحت کارروائی کی جائے گی،حکم آج سے 19جون تک نافذ العمل ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ملکی سیاسی صورتحال: وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلا لی