ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے لگے، سٹیٹ بینک نے الارم بجا دیا

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہونے کا الارم بجاتے ہوئے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔
سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 7 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 7 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔
اس رپورت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر باقی رہ گئے۔

مزید پڑھیں:  امریکی انتظامیہ سے زیادہ کسی نے اسرائیل کی مدد نہیں کی، جوبائیڈن