لکی مروت، گھر پر گولا گرنے سے کئی جانور ہلاک، عوام کا بھرپور احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ سیموں میں گھر پر گولا گرنے سے کئی جانور ہلاک ہو گئے۔
اس واقعہ پر وانڈہ سیموں اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے مین اڈے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بنوں میانوالی روڈ بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی گولہ باری سے انسانی جانوں اور جانوروں کا ضیاع ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گھر پر گولا گرنے جیسے واقعات سے عام لوگوں کو نشانہ بنا کر پورے علاقے میں انتشار پیدا کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اپیکس کمیٹی میں فوجی آپریشن کا ذکر نہیں ہوا:علی امین گنڈا پور