بارشوں کی پیش گوئی

عیدقربان کے دوسرے روز بارشوں کی پیش گوئی

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں عید قربان کے دوسرے روز بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
18 جون سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث گلگت، کے پی کے، پنجاب ،اسلام آباد، بلوچستان، سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
18سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان کشمیر میں تیز ہواؤں گر چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے، 16سے 18جون کے دوران کے پی کے میں موسم شدید گرم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 18جون سے 22جون کے دوران چترال، ایبٹ اباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش امکان ہے، 16سے 18جون کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم خشک رہے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 18سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد راولپنڈی مری اور گلیات میں اندھی چلنے کے علاوہ گرم چمک کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات 20 سے 22 جون دوران بہاولپور ملتان اور خانیوال میں اندھی جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھاکہ 20سے 22 جون کے دوران کوئٹہ زوب، ڈیرا بوٹکے باہر خان میں اندھیرا چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ 17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 21 سے 22 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد میں آندھی جکڑ چڑنے کے علاوہ چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  ضلع کرم میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید 5جوان سپردخاک