unnamed 34

قومی اسمبلی کا اجلاس کیسے چلایا جایئں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات کامیاب

اسلام آباد: پارلیمانی راہنماؤں کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، بابر اعوان، پرویز خٹک، خالد مگسی شریک.

ڈپٹی اسپیکر، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، مولانا اسد، علی محمد خان، رانا ثنا اللہ شریک ،مسلم لیگ کے راہنما سردار ایاز صادق اور خواجہ آصف بھی اجلاس میں شریک.

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قومی اسمبلی اجلاس 12 جون تک ایک دن کے وقفہ کے ساتھ چلایا جایئں گا، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اٹھائے گئے 5 ایشوز پر بحث کا آج سے آغاز ہوگا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلی نےکسی آپریشن کی حمایت نہیں کی،خواجہ آصف جھوٹ بول رہےہیں

ایوان میں آج ٹڈی دل اور کراچی طیارہ حادثہ پر بحث ہوگی.

اپوزیشن کی جانب سے تجویز کردہ پرانے پارلیمانی طریقہ بحث سے حکومت نے اتفاق نہ کیا،ایک رکن اپوزیشن کے بعد ایک رکن حکومت ایوان میں تقریر کریگا.

مزید پڑھیں:  رٹ آف سٹیٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا، سرفراز بگٹی

قومی اسمبلی اجلاس میں اراکین کو کورونا احتیاطی تدابیر کے تحت لابیز میں کھانا نہ دینے پر بھی اتفاق.

حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات کامیاب
اپوزیشن لیڈر کی جانب سے ایوان میں 5 نکات پر بحث کرانے کا مطالبہ مان لیا گیا
اجلاس میں آٹا چینی بحران،کورونا، ٹڈی دل دیگر اہم عوامی ایشوز پر بحث کرائی جائے گی