سبزیوں کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ

عید الاضحی کے موقع پر بعض سبزیوں میں جن میں ٹماٹر، پیاز، لہسن ادرک وغیرہ شامل ہیں کی قیمتوں میں یکدم بہت زیادہ اضافے کو عوام کیلئے باعث پریشانی ہی قرار دیا جا سکتا ہے، باوجود اس امر کے کہ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ان سبزیوں خصوصاً ٹماٹر کے ضلع پشاور سے باہر لے جانے پرپابندی عایدکردی ہے،گزشتہ دودن کے دوران فی کلوٹماٹرکی قیمت میںسویااس بھی زیادہ کااضافہ باعث تشویش ہوناچاہئے، کیونکہ عیدقربان ہونے کے ناطے گوشت کے پکوان بنانے میں نہ صرف ٹماٹر ،ادرک، لہسن ،سبز دھنیا، پودینہ اورلیموں کا استعمال زیادہ ہو جاتا ہے بلکہ پیاز کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے، اگرچہ ابھی دو تین روز پہلے ضلع سوات کے پیاز کی تازہ فصل آنے سے مارکیٹ میں پیاز کی سپلائی خاصی بڑھ چکی ہے جبکہ ضلع دیر اور ملحقہ علاقوں سے بھی پیاز کی تازہ فصل آنے میں بہت زیادہ دن نہیں لگیں گے اور ہر سال کی طرح تیمرگرہ کی سبزی منڈی میں ہزارہا بوری پیاز موجود ہونے کے امکانات روشن ہیں جبکہ متعلقہ کاشتکاروں کے مطابق اس سال پیاز کی فصل بھی ماشاء اللہ بہت بہتر ہوئی ہے، ایسی صورت میں پیاز کی قیمتیں اعتدال پر رہنی چاہئیں مگر معاملہ اس کے برعکس ہے جس پر فوری طور پر توجہ درکار ہے تاکہ سبزیوں کی قیمتیں کم ہو کر عوام کی دسترس میں ا جائیں۔

مزید پڑھیں:  آئِی ایم ایف کاایک اورمطالبہ پورا، گیس قیمتوں میں مزیداضافےکاامکان