ڈبلیو ایس ایس پی کاعیدالاضحی صفائی آپریشن شروع، 24 کلیکشن پوائنٹس قائم

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کا آغاز آج سے شروع ہو گیا جو کہ تین دن جاری رہے گا۔
ڈبلیو ایس ایس پی عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کا افتتاح رکن قومی اسمبلی محمد آصف خان اور کمشنر پشاور ریاض محسود نے کیا۔
ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن میں 2559 اہلکار حصہ لے رہے ہیں جو کہ 679 چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں اٹھا رہے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے آلائشیں جمع کرنے کے لئے 24 کلیکشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔
ڈبلیو ایس ایس پی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں کلیکشن پوائنٹس لائی اور پھر وہاں سے ڈمپنگ سائٹ لے جائی جاتی ہیں۔
آلائشیں تلف کرنے کے لئے ڈمپنگ سائٹ میں گڑھا کھودا گیا ہے جہاں ڈمپنگ سائٹ میں آلائشیں سپرے کے بعد مٹی سے ڈھانپی جارہی ہیں۔
اس موقع پر کمشنر پشاور ریاض محسود نے کہا کہ ملازمین کو بقایاجات ادا کر دیئے گئے ہیں، اچھی کارکردگی پر ملازمین کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں تین ججوں کے تقرر کی منظوری