عید الاضحٰی: ہری پور اور چارسدہ میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: عید الاضحٰی پر ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا کے اضلاع : ہری پور اور چارسدہ میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع ہری پور میں عید الاضحٰی کے موقع پر شہری اور دیہی علاقوں میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف علاقوں میں گائے، بیل، اونٹ اور بھینسوں کی قربانی کی گئی۔ افغان کیمپوں میں بھی مہاجرین نے قربانی کی ۔
دوسری جانب ضلع چارسدہ کے مختلف علاقوں میں بھی جانوروں کی قربانی کا عمل جاری ہے۔
اس دوران غریب و مسکینوں میں قربانی کا گوشت بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی 15 جولائی تک ملتوی