ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی بل میں نہیں چھپے جن کو باہرنکال لیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کرپشن کے میگا اسکینڈلز میں مجرم ڈکلیئر ہیں، آپ لوگ 9 مئی کی جعلی بغاوت سے بری طرح بے نقاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے جرائم اور ناکام بغاوت کا ملبا مریم نواز پرمت ڈالیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں شاہانہ سہولیات میسر ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات میں زیر حراست خواتین اپنے جرائم کی سزا بھگت رہی ہیں۔
![عظمیٰ بخاری](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/7-487.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1718787614)