جانوروں کی قربانی

عیدالاضحی کے تیسرے روز بھی جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: عید الاضحی کے تیسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں ملک بھر میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
منہ مانگے ریٹ مانگنے والے قصائیوں کے نخرے ختم ہو گئے اور آج کم پیسوں پر بھی جانور گرانے کو تیار ہیں۔
بعض شہریوں نے گوشت کو مسالہ لگوا کر تیار کروانے کیلئے دکانوں کا رخ کر لیا، دوستوں عزیزوں کے ساتھ بیٹھک، دعوتیں، چٹ پٹے کھانوں سے دسترخوان سجیں گے، بریانی، پلا، کڑھائی اور بار بی کیو کا اہتمام کیا جائے گا۔
منچلے کہیں نہر تو کہیں دریا کنارے اور کہیں پہاڑوں پر دوستوں کے ساتھ تکہ پارٹی میں مصروف ہیں ۔

مزید پڑھیں:  خیبر :باڑہ قمبر خیل میں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا