شہریت دینے کا اعلان

بائیڈن کا امریکیوں سے شادیاں کرنیوالوں کو شہریت دینے کا اعلان

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے۔
بائیڈن کا کہنا تھا کہ ببانگ دہل یہ باتیں کہہ رہا ہوں کہ بارڈر امیگریشن پر سیاست کرنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ میری دلچسپی اسے حل کرنے میں ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کے مطابق بائیڈن کے نئے پروگرام سے ایسے غیر قانونی تارکین وطن فائدہ حاصل کرنے اہل ہوں گے جنہیں 17جون تک امریکا میں 10سال مکمل ہو چکے ہوں۔
حکام کے مطابق امریکی شہریوں سے شادیاں کرنے والے تقریبا 5 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن بائیڈن کے اس نئے پروگرام کیلئے اہل ہوں گے جبکہ نئے پروگرام کے تحت 50ہزار کے قریب 21سال سے کم عمر کے امریکی شہریت کے حامل بچوں کے والدین بھی امریکی شہریت کیلئے اہل ہوں گے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے سابق صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیپورٹیشن پالیسی کے برعکس غیرقانونی تارکین وطن کو شہریت کی پیشکش صدارتی انتخابات سے چند ماہ قبل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  رہنماوں کی جلسے جلوسوں میں‌عدم دلچسپی نقصان دہ ہو سکتی ہے، گنڈاپور