ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 8مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 8مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا، پہلا میچ جنوبی افریقا اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کے دوسرے مرحلے کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں گی۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20ورلڈکپ سے پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ بھی پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔
حیران کن طور پر اپنا پہلا آئی سی سی ایونٹ کھیلنے والی ٹیم امریکا نے سپر ایٹ میں رسائی حاصل کی، اس کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سپر ایٹ میں جگہ بنائی۔
سپر ایٹ مرحلے میں ٹیموں کو 2 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں 4،4 ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون میں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش اور بھارت شامل ہیں جبکہ گروپ ٹو انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا اور ویسٹ انڈیز پر مشتمل ہے۔
سپر ایٹ مرحلے کے میچز 19 جون سے 25 جون تک کھیلیں جائیں گے، دونوں گروپس میں شامل ٹیمیں 3،3 میچز کھیلیں گی اور ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔
پہلے میچ میں آج جنوبی افریقا اور امریکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا حزب اللہ پر حملہ،حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ