خراسان میں زلزلہ

ایران کے صوبے خراسان میں زلزلہ ، 4افراد جاں بحق،درجنوں گھر تباہ

ویب ڈیسک: ایران کے صوبے خراسان میں زلزلے کے نتیجے میں4افراد جاں بحق اور 120زخمی جبکہ کاشمر شہر میں درجنوں گھر بھی تباہ ہو گئے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے افغانستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیںریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ہوزستان کا شہر مشراگہ اور زیرِ زمین گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔
مقامی حکام نے بتایا کہ کم از کم 4 افراد جاں بحق جبکہ 120 سے زائد افراد زخمی ہیں ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زلزلے کے نتیجے میں بجلی ، پانی اور گیس کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہو گیا،بے گھر ہونے والے ہزاروں شہریوں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب خیموں میں گزاری۔

مزید پڑھیں:  سوات، نجی سکول بس حادثے کا شکار،ایک بچہ جاں بحق،30زخمی