پاکستانی عازمین کی واپسی

ایام تشریق کا اختتام،پاکستانی عازمین کی واپسی کل سے شروع ہوگی

ویب ڈیسک: ایام تشریق کا اختتام ہو گیا جس کے بعد پاکستانی عازمین کی واپسی کل سے شروع ہوگی، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کل سے 21جولائی تک جاری رہے گا۔
مناسک حج کی ادائیگی کے آخری دن بیشتر حجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کے بعد منی سے رخصت ہو کر مکہ مکرمہ پہنچنے لگے ہیں ،مقامی حجاج نے جدہ، مکہ مکرمہ، طائف، مدینہ منورہ، ریاض اور دیگر شہروں کی طرف روانگی شروع کر دی۔
منی سے مکہ مکرمہ اپنی رہائش گاہ واپسی کے بعد حجاج اب مدینہ منورہ جائیں گے، مسجد نبوی میں نمازیں ادا کریں گے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے۔
حجاج مسجد قبا، مسجد قبلتیں، سبا مساجد اور مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے، تقریبا 20 فیصد حجاج منی میں قیام کریں گے اور رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے بعد ازحج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا جو 21 جولائی تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری ڈیفنس مقرر، اعلامیہ جاری کر دیا گیا