عالمی افغان کانفرنس

پاکستان کا عالمی افغان کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے رواں ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عالمی افغان کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی افغانستان پر عالمی کانفرنس 30 جون سے یکم جولائی تک قطر کے دارالحکومت دوحا میں منعقد ہوگی۔
تیسری افغان کانفرنس میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی سمیت پاکستانی وفد ملک کی نمائندگی کرے گا کانفرنس میں افغان طالبان حکومت کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
افغانستان کے لئے دنیا بھر کے خصوصی نمائندے شرکت کرینگے۔
کانفرنس میں پرائیوئٹ سیکٹر کی ترقی میں شمولیت، منشیات کے خاتمے اور سلامتی کے معاملات پر مشاورت ہو گی۔ پاکستانی وفد دیگر ممالک کے وفود سے ملافاتیں کرے گا۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کی دعوت