خلیل جبران

ضلع مہمند کے صحافیوں کا خلیل جبران کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: ضلع مہمندکے صحافیوں کا لنڈی کوتل پریس کلب کے سابق صدر خلیل جبران کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،صحافیوں کو تحفظ دو ، ہم نہیں مانتے ظلم کے ضابطے کے نعرے لگائے۔
پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کے کاندھوں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں جبکہ ہاتھوں میں بھی جھنڈا اٹھا کر نعرے بازی کرتے رہے ۔
مظاہرین نے ضلع خیبر کے ڈی پی او اور سیکورٹی اداروں سے خلیل جبران کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ادارے صحافیوں کو تخفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خلیل جبران کے قاتلوں کو تین دن کے اندر گرفتار کر کے ان کے خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی زیرصدارت اجلاس،آبی ذخائرکےتحفظ کیلئے اہم فیصلے