چھت گرنے سے

سوات میں مکان کی چھت گرنے سے 9افراد زخمی

ویب ڈیسک: سوات میں کچے مکان کی چھت گرنے سے 9افراد زخمی ہو گئے ۔
واقعہ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ مانیار میں پیش آیا ، مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا ۔
زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق تشویشناک مریضوں کو بریکوٹ سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت