آئی ایم ایف اہداف

آئی ایم ایف اہداف:خیبرپختونخوانےوفاق کے سامنے شرائط رکھ دیں

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف اہداف کے حصول کیلئے وفاقی حکومت کے سامنے دو شرائط رکھ دیں ۔
صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے قبائل کے جاری اخراجات کا بجٹ 144ارب کرنے اور ونڈ فال لیوی و پن بجلی کی 158ارب روپے کی ادائیگی فی الفور کرنے کا مطالبہ کردیا ۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ایکس پر دونوں شرائط رکھتے ہوئے کہا کہ اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت آئی ایم ایف کے دئیے گئے اہداف حاصل کرے تو اسے دو کام کرنے پڑیں گے ۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ سب سے پہلے وفاقی حکومت کو پن بجلی اور ونڈ فال لیوی کی مد میں صوبائی حکومت کو 158ارب 14کروڑ روپے کے بقایاجات اور ضم اضلاع کیلئے 144ارب 60کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے ہونگے ۔
مزمل اسلم کے مطابق دو سال میں تنخواہوں کی مد میں 60فیصد اضافہ کیا گیا اس کے باوجود وفاقی نے ضم اضلاع کیلئے 66ارب روپے ہی رکھے ہیں جو ناکافی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوااس وقت پاکستان کی سستی ترین بجلی مہیا کرتا ہے اس کے واجبات ادا نہیں ہو رہے اور ساتھ ساتھ بدترین لوڈشیڈنگ کا بھی شکار ہے ۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت آئی ایم ایف اہداف کا حصول چاہتی ہے تاہم وفاقی حکومت کو یہ دونوں شرائط پوری کرنا ہوں گی ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں جاری خونریزی کو فوری روکنا ہوگا ، وزیراعظم