بھارت، زہریلی شراب پینے سے 29 افراد ہلاک، درجنوں کی حالت غیر

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں زہریلی شراب پینے سے 29 افراد ہلاک جبکہ درجنوں کی حالت خراب ہو گئی۔ انہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع زہریلی شراب سے متاثرہ زیادہ تر افراد کا تعلق کروناپورم علاقے سے تھا۔
پولیس نے زہریلی شراب کی فروخت کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لیکر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے سٹالن نے کہا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کے شہر تامل ناڈو میں زیرلی شراب پینے سے 29 افراد ہلاک جبکہ متعدد کی حالت غیر ہے۔

مزید پڑھیں:  صحت کارڈ پلس پر ہارٹ سرجریز اور علاج کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ