کوہاٹ ہنگو روڈ پر مسافر کوچ پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کوہاٹ ہنگو روڈ پر پرچاؤ بانڈہ کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔
فائرنگ کے واقعے میں کوچ ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ مسافر کوچ میں سوار کئی مسافر زخمی ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی کانگریس کی قرارداد مداخلت نہیں ہے، بیرسٹرگوہر