ہری پور، پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، عوام میں خوف و ہراس

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کی تحصیل غازی کے پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاؤں سلمکھنڈ کو مکمل لپیٹ میں لے لیا۔
ہری پور کا نواحی حلقہ سلمکھنڈ تحصیل غازی کے پہاڑ کی بلندی پر جو گھر ہیں آگ ان میں بھی داخل ہو چکی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے سرکاری اداروں کی جانب سے تاحال کوئی اقدام نہیں‌اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر مزید یہ آگ اسی طرح پھیلتی گئی تو سامنے کی آبادی میں کوئی گھر بھی بچ نہیں سکے گا۔
اس موقع پر عوام کا کہنا ہے کہ ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ اس دوران کروڑوں روپے کے قیمتی درخت چرند پرند کی نسل تباہ ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ ضلع ہری پور کی تحصیل غازی کے پہاڑی پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاؤں سلمکھنڈ کو مکمل لپیٹ میں لے لیا۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ :نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا