ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں بے ضابطگیاں، ایک ضلع میں دو اے ڈیز تعینات

ویب ڈیسک: ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن خیبرپختونخوا میں بے ضابطگیاں، ایک ہی ضلع میں خلاف قانون دو اے ڈیز تعینات کر دیئے گئے۔
اس حوالے سے جاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایک ضلع میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ایک ہی بجٹ سینکشنڈ پوسٹ ہے مگر حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اور حطار انڈسٹریل اسٹیٹ ہری پور میں دو دو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔
وائس کمشنر ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن خورشید عالم کا کہنا تھا کہ تعیناتیوں میں بے ضابطگیاں نہیں ہوئیں، ضرورت کے مطابق اضافی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تعینات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل حزب اللہ جنگ فریقین کیلئے تباہ کن ہے، لائیڈ آسٹن