انتباہ کے باوجود میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں طلبہ کو غیرقانونی داخلوں کا انکشاف

ویب ڈیسک: ملک بھر کے بیشتر میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں انتباہ کے باوجود غیر قانونی داخلوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ 1200 سے زائد طلبہ ان 15 میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں زیر تعلیم ہیں جنہیں پی ایم ڈی سی کی جانب سے داخلے دینے سے روکا گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کے انتباہ کے باوجود 15 میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو گزشتہ پاکستان میڈیکل کمیشن نے غیرقانونی طورپر جزوی منظور کیا تھا جبکہ یہ کالجز فیس اور دیگر اخراجات کی مد میں طلبہ سے ایک ارب سے زائد وصول کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے احساس منصوبوں پر کام شروع