ترکیہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، 12 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ترکیہ کے جنوب مشرقی علاقے کرد میں واقع جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
آتشزدگی سے جنگلات میں موجود سیکڑوں جانور بھی ہلاک ہو گئے۔
ترک وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جنگلات میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جہاں آگ نے جنگلات کو تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جنگلات میں آٹشزدگی کے باعث 12 افراد جاں بحق اور 75 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ترکیہ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 12 افرد جاں بحق جبکہ متعدد جانور ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی سے خطاب،پاکستانی وفد نے واک آؤٹ کردیا