غزہ صورتحال پر امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار اینڈریو ملر عہدہ سے مستعفی

ویب ڈیسک: غزہ صورتحال کے باعث ایک اور امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار اینڈریو ملر عہدہ سے مستعفی ہو گئے۔
امریکی محکمہ خارجہ میں اسرائیل فلسطینی امور کے ماہر اور سینئر ترین امریکی عہدیدار اینڈریو ملر نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
انہوں نے اپنے مستعفی ہونے کی وجہ خاندان کو وقت نہ دے پانا ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصروفیات کے باعث خاندان کو وقت نہیں دے پا رہا۔
یاد رہے کہ اینڈریو ملر امریکی محکمہ خارجہ میں بطور نائب معاون وزیر برائے اسرائیل و فلسطینی امور کام کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر