قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
قومی ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت بھی خصوصی طور پر شرکت کرے گی، تمام وزراء اعلیٰ، گورنرز، چیف سیکرٹریز اور وزراء داخلہ، وزیر دفاع اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ بیوٹیفکیشن، چلڈرن پارک منصوبہ دو سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا