مزید 13 ہزار 815 غیر قانونی مقیم افغان شہری پاکستان سے ڈی پورٹ

ویب ڈیسک: پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق 11 تا 21 جون مزید 13 ہزار 815 غیر قانونی مقیم افغان شہری پاکستان سے ڈی پورٹ ہو گئے ہیں۔
ان واپس جانے والے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں میں 5014 مرد، 4087 خواتین اور 4714 بچے شامل ہیں۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 13 ہزار 815 افغان شہریوں سمیت مجموعی طور پر 6 لاکھ 20 ہزار 981 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے احساس منصوبوں پر کام شروع