زبیر وزیر

جنوبی وزیرستان: ایم این اے زبیر وزیر نے گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کردی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں رکن قومی اسمبلی زبیر خان وزیر نے کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی بحال کردی ۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی زبیر خان وزیر کا کہنا ہے کہ ایف آر جنڈولہ اور اپر وزیرستان کی بجلی 12-12 گھنٹے بحال رہے گی، بجلی آن اور آف کرنے کیلئے ان کے اپنے بندے جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں بیٹھے رہیں گے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم این اے جنوبی وزیرستان زبیر خان وزیر اپنے کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گرڈ سٹیشن میں داخل ہوگئے، بٹن دبا کر اپر وزیرستان سراروغہ کو 12 گھنٹے بجلی کی ترسیل زبردستی شروع کردی۔
مقامی وزیری پشتو زبان میں گفتگو کرتے ہوئے زبیر وزیر نے کہا کہ آج میں آیا ہوں، جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں کھڑا ہوں۔
ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ایف آر جنڈولہ اور اپر وزیرستان کی بجلی جنڈولہ گرڈ اسٹیشن سے ہے، تاہم ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی جبکہ 12 گھنٹے بلا روک ٹوک بجلی چالو ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے اپر وزیرستان سراروغہ کے فیڈر کا بٹن دبا کر چالو کردیا، انشااللہ یہ سلسلہ ترتیب وار جاری رہے گا 12 گھنٹے ایف آر جنڈولہ اور 12 گھنٹے اپر وزیرستان کو بجلی سپلائی متواتر جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان