آئی ایم ایف

آئی ایم ایف وفد کا رواں ماہ پاکستان آنے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچول مذاکرات میں عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے حالیہ بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا۔
آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس کی چھوٹ محدود کرنے کو سراہا ہے ،آئی ایم ایف کے وفد کا رواں ماہ کے آخری ہفتے پاکستان آنے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ کی منظوری میں سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی بھی تعریف کی ہے۔
آئی ایم ایف کا وفد نئے قرض پروگرام پر بات چیت کیلئے آئے گا، پاکستان نے نئے پروگرام سے قبل پیشگی شرائط پر عملدرآمد کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کو توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 28 یا 29 جون تک منظور ہو جائے گا-

مزید پڑھیں:  کوہاٹ یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیاں، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل