احتجاجی مظاہرہ

جنوبی وزیرستان:لوڈ شیڈنگ اور عوام دشمن بجٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرے میں شریک جماعت اسلامی کارکنوں نے طویل لوڈ شیڈنگ اور عوام دشمن بجٹ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی ضلعی امیر ندیم، اسد اللہ ودیگر کارکنوں نے شرکت کی۔
مقررین اور مظاہرین نے عوام دشمن بجٹ بجلی کی 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کو مسترد کردیا۔

مزید پڑھیں:  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی آر سی ممبر راحت خان جاں بحق