زرتاج گل

زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: ایم این اے زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر بن گئیں، اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سنی اتحاد کونسل نے21 جون کو زرتاج گل کی نامزدگی کے کاغذات اسپیکر ایاز صادق کو جمع کروائے تھے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دی تھی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کے لیے 4 نام تجویز کیے تھے، جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چھٹہ کے نام شامل تھے جن میں سے زرتاج گل کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، موسم خوشگوار