مزید15فلسطینی شہید

غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری سے مزید15فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری کے نتیجے میں خواتین، بچوں سمیت مزید 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی طیاروں کی جانب سے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں امدادی مرکز میں پناہ لیے ہوئے 8 بے گھر فلسطینی شہید ہوگئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔
7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 37 ہزار 600 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 86 ہزار سے زیادہ فلسطینی زخمی ہیں۔
حماس نے رفح میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ جنوبی لبنان سے حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹرز پر ڈرون حملہ کیا جس میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ بیوٹیفکیشن، چلڈرن پارک منصوبہ دو سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا