مسخ شدہ نعش برآمد

خانپور میں جنگل سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد

ویب ڈیسک: ہری پور کے علاقہ خانپور گائوں کھوئی بگراں میں جنگل سے نامعلوم شخص کی مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق نعش کے مکمل طورپر مسخ شدہ ہونے کے باعث شناخت نہ ہوسکی ۔
پولیس موقع پرموجود ہے لیکن نعش کی حالت کے باعث ہسپتال منتقلی میں دشواری کا سامنا ہے ۔
نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور منتقل کرکے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری میں 81 لبنانی شہید، نیتن یاہو کاجنگ بندی سےانکار