عباس آفریدی

ن لیگ کے رہنماء عباس آفریدی نے پارٹی اور سیاست کو خیر باد کہہ دیا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے اہم رہنما عباس آفریدی نے پارٹی اور سیاست کوخیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے، نوازشریف سیاست چھوڑچکے،میری سیاست نوازشریف تک تھی، ن لیگ اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔
عباس آفرید ی کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی میں نہیں جارہا،سیاست میں بھی حصہ نہیں لوں گا،نوازشریف لیڈر ہیں اور پارٹی صدرہیں لیکن وہ سیاست سے باہر ہوچکے، ان کے ساتھ دوستی ہے اوروہ رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے، جوجھوٹ بولے گا، منافق یا چاپلوس ہوگا وہ پاکستان میں سیاست کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس فائز عیسیٰ مجھے ذہنی طور پر ٹھیک نہیں لگتا، عمران خان