اسلامی نظریاتی کونسل

سوات واقعہ انتہائی گھناؤنا فعل ہے ، اسلامی نظریاتی کونسل

ویب ڈیسک: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے سوات واقعے کو گھناؤنا فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی فرد یا گروہ کو شرعی، قانونی اور اخلاقی طور پر کسی بھی شخص کو سزا دینے کی اجازت نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راغب نعیمی کاکہنا تھا کہ بہت سے معاملات میں عدالتیں کیسز کو صحیح طور پر منطقی انجام تک نہیں پہنچاتیں جس سے لوگوں میں یہ بات پنپ رہی ہے کہ اس طرح کے فیصلے ہم نے خود کرنے ہیں ۔
سوات، سرگودھا، جڑانوالہ، سیالکوٹ میں ہونے والا یہ عمل کسی طرح شرعی نہیں اور نا ہی قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوات معاملے میں فارنزک اور موبائل لوکیشن سے ملزمان کا تعین کیا جائے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ شرعی طور پر کسی کو جلا کر مار دینے کی بہت بڑی سزا ہے، سوات کے علاقے مدین میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعظم شہباز شریف سے ورلڈبینک کے صدر کی ملاقات