بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہوں گا، چوہدری پرویز الہٰی

ویب ڈیسک: صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔
انہوں نے ڈیل اور ڈھیل کی باتیں کرنے والوں کو سناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ سن لیں سوا سال جیل میں رہا جہاں گرنے سے میری پانچ پسلیاں بھی ٹوٹیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ میری کسی سے ڈیل ہوئی ہے نہ ہی مذاکرات۔
ڈیل کی افواہوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر ڈیل کرنی ہوتی تو تب ہی کر لیتا۔
چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جلد اقتدار میں آئے گی۔
صدر پی ٹی آئی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے کسی رہنما سے میری کوئی بات یا میٹنگ نہیں ہوئی، یہ صرف گمراہ کن افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لیموں انسانی صحت کیلئے مفید، یہ دماغی صحت کیساتھ وزن بھی کم کرے