ویب ڈیسک: کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ سٹروک سے ایدھی فاؤنڈیشن میں 3 روز کے اندر 300 لاشیں لائی گئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں سورج آگ برسانے لگا ہے۔ اس شدید گرمی کی لہر کے دوران سرد خانوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 روز میں 300 افراد کی میتیں ایدھی فاؤنڈیشن کے 3 سرد خانوں میں لائی گئی ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سہراب گوٹھ، کورنگی اور میٹھادر میں 3 سرد خانے قائم ہیں۔
Load/Hide Comments