پیرس، پرتشدد احتجاجی مظاہرے کے دوران 9 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: انتخابی اصلاحات سے اقلیت بن جانے کے خدشہ پر مقامی لوگوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ج سکے باعث 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فراس کے جزیرے نیوکیلیڈونیا میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے، اس دوران 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پولیس سٹیشن سمیت ٹاؤن ہال اور دیگر کئی عمارتوں کو آگ لگا دی۔
یاد رہے کہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے حالات پر قابو پانے کے لیے فوج اور پولیس تعینات کر دی۔ نیوکیلیڈونیا میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے میں ڈیڑھ ارب یورو سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں مذہبی تہوار کے دوران 46 افراد ڈوب کر ہلاک