آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نہیں، خواجہ آصف، استحکام آئین کی بالادستی سے آئیگا، شبلی فراز

ویب ڈیسک: استحکام آپریشن کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایپکس کمیٹی میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آپریشن کی حمایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران اگر کوئی ریکارڈنگ ہوئی ہو تو میڈیا کو دیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ آپریشن ملک کے خلاف اعلان جنگ کرنے والوں کے خلاف ہوگا۔
دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں بھی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کی گئی۔
پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام نارمل سے ہٹ کر نظر آتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام تب آئے گا جب آئین وقانون کی بالادستی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  صوبائی اسمبلی کی اجازت کے بعد آپریشن عزم استحکام کی اجازت دی جائیگی