لکی مروت، یونیورسٹی ملازمین کا اپنے حقوق کیلئے احتجاج، ایڈمن بلاک بند

ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف لکی مروت کے ملازمین کی جانب سے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کیا گیا اور اس دوران یونیورسٹی ملازمین نے احتجاجاً ایڈمن بلاک بند کر کے اسے تالا لگا دیا۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ 10 سال ملازمت کے باوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا۔ نئی بھرتی کی بجائے پہلے سے موجود ملازمین کو مستقل کیا جائے۔
احتجاج کرتے یونیورسٹی ملازمین کا کہنا تھا کہ عدالت اور سنڈیکیٹ فیصلے کے باوجود ملازمین کو حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ملازمین کو مستقل نہ کیا گیا تو احتجاج کا دورانیہ وسیع کرینگے۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم، دونوں ایوانوں کے اجلاس آئندہ ہفتے بلانے کا امکان