نوشہرہ، بین الصوبائی چور گروہ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے تھانہ کینٹ پولیس کی جانب سے تالہ توڑ بین الصوبائی چور گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی کی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ نوشہرہ کینٹ کے ہول سیلر کی دکان سے 70لاکھ کی خطیر رقم چوری کرنے والے 5رکنی گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
اس دوران اس بین الصوبائی چور گروہ کے اراکین سے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ اس مال مسروقہ میں 19لاکھ 79ہزار روپے کی نقدی بھی شامل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ تالہ توڑنے کے اوزار، واردات میں اسعتمال ہونے والی گاڑی بھی ملزمان سے برآمد کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتشی ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے بین الصوبائی چور گروہ کے سرغنہ شفیق ساکن فیصل آباد، ساتھی حبیب الرحمن ساکن کراچی تک رسائی حاصل کرکے انہیں دھر لیا۔
گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ہم 5 ساتھی ہیں اور ملک بھر میں وارداتیں کرتے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور غیر قانونی کنکشنز کیخلاف آپریشن، 104 کنڈے ہٹا دیئے گئے