سیئول، لیتھیم بیٹریاں بننے والے پلانٹ میں آتشزدگی، 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا میں لیتھیم بیٹریاں بننے والے پلانٹ میں آتشزدگی کے باعث 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پلانٹ میں آگ گودام میں رکھے لیتھیم بیٹری کے سیلز پھٹنے کے سبب لگی۔
ذرائع کے مطابق جس وقت پلانٹ میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا اس وقت 100 کے قریب لوگ کام کر رہے تھے۔
پلانٹ میں آگ لگنے کے واقعہ کے دوران 22 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر افراد کا تعلق چین سے بتایا گیا۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت آگے بڑہیں گے، اسد قیصر