پشاور، بی ار ٹی کنٹریکٹرز کی درخواست پر سماعت، نیب سے جواب طلب

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ میں نیب انکوائری کے خلاف بی ار ٹی کنٹریکٹرز کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے ججز جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ نے کی۔
اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب، کنسٹرکشن کمپنیز کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے کمنٹس جمع نہیں کئے گئے۔
اس پر نیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہم اس کیس میں جواب آئندہ سماعت تک جمع کرلیں گے۔
بعدازاں عدالت نے نیب سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  شہبازشریف سے ملاقات اچھی رہی، نیا قرض پروگرام مفید ثابت ہوگا، جارجیوا