ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل ، افغان الیون کی کامیابی جشن، وزیر خارجہ کی ستائش

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں افغان الیون نے سپر 8 راونڈ میں بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔
افغان الیون کی اس کامیابی پر افغان صوبے خوست اور ننگرہار میں جشن کا سماں ہے۔ افغانیوں نے اپنی ٹیم کی کامیابی پر بھرپور جشن منایا اور لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔
اپنی ٹیم کی کامیابی پر افغان وزیرخارجہ نے کپتان راشد خان کو فون کیا اور سیمی فائنل میں رسائی پر شاباش اور مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم ایونٹ میں جس جذبے سے لڑی لائق تحسین ہے، اگلے میچز میں بھی ٹیم کو بھرپور محنت کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا حزب اللہ پر حملہ،حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ