ہائر ایجوکیشن کمیشن کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی جے یو آئی نے مسترد کر دی

ویب ڈیسک: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سینکڑّوں کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی کے حوالے سے جے یو آئی میڈیا سیل کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔
مرکزی ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری کا کہنا ہے کہ کمیشن کے ملازمین نے اپنی جوانی کا قیمتی دور ادارے کی بہتری کے لئے صرف کیا اور اب برطرفی کا پروانہ تھمایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کنٹریکٹ ملازمین کو فوری مستقل کیا جائَے۔
ان کا کہنا تھا کہ 17 سال بعد ملازمین کو سڑک پر لا کھڑا کرنا متاثرہ خاندانوں کا معاشی قتل ہے۔ تمام کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بدعنوانی کی روک تھام، قائم کردہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی غیرفعال